مشرق وسطیمقبوضہ فلسطین

غرب اردن پر صیہونی جارحیت جاری

صیہونی حکومت کی جارحیت جاری، شمالی غرب اردن میں ڈرون حملے سے دو فلسطینی شہید۔ نابلس کے بلاطہ کیمپ میں ہلال احمر کے مطابق حملے میں چار افراد زخمی بھی ہوئے۔

شیعیت نیوز : فلسطینی مجاہدین نے کیمپ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے صیہونی فوجیوں کا جم کر مقابلہ کیا جس کے نتیجے میں شدید جھڑپیں شروع ہوگئیں۔ اسی سلسلے میں تحریک فتح کے فوجی بازو الاقصی بریگیڈ نے صیہونی فوجیوں کو کلاشنکوف اور دھماکا خیز مواد سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں صیہونی فوجیوں کو جانی نقصان ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : جنوبی لبنان پر صیہونی جارحیت

اس بریگیڈ نے بلاطہ کیمپ کے مختلف محوروں پر دستی بم پھینک کر بھی صیہونی فوجیوں کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔ دوسری جانب صیہونی فوجیوں نے گزشتہ شب شہر نابلس کی بیت فوریک گذرگاہ پر حملہ کیا اور بولڈوزروں کی مدد سے فلسطینیوں کی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا اور کچھ گھنٹوں بعد اس علاقے سے پسپائی اختیار کر لی۔ غاصب صیہونی فوجیوں نے شمال مغربی طولکرم کے محلوں پر حملہ کر کے دو نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔ صیہونی فوجیوں نے جنوبی الخلیل سے بھی دس فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button