اہم ترین خبریںپاکستان

ریمدان بارڈر کے رستے پاکستانی زائرینِ اربعین کا ایران داخلے کا سلسلہ جاری

اربعینِ حسینی (ع) کے موقع پر پاکستانی زائرین ریمدان بارڈر کے رستے ایران میں داخل ہو رہے ہیں۔

شیعیت نیوز : ریمدان سرحد کراچی جیسے پاکستان کے بڑے اقتصادی شہر سے صرف 600 کلومیٹر کے فاصلے پر ہونے کی وجہ سے اربعین حسینی (ع) کے زائرین کی میزبانی کر رہی ہے۔

اس وقت روزانہ سیکڑوں پاکستانی زائرین اربعین حسینی ریمدان بارڈر کے ذریعے ایران میں داخل ہو رہے ہیں۔

 

ریمدان بارڈر ایران اور پاکستان کے درمیان ایک سرحدی راستہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اربعین حسینی پیدل مارچ میں اہلسنت بھی کثیرتعداد میں شریک

یہ سرحدی علاقہ صوبہ سیستان و بلوچستان کے ضلع دشتیاری میں واقع ہے اور چابہار سے 120 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

پاکستان کی جانب، یہ گزرگاہ گوادر سے تقریباً 70 کلومیٹر، جیوانی سے 60 کلومیٹر، پسنی سے 200 کلومیٹر اور کراچی سے 600 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور مکران کوسٹل ہائی وے کے اختتام پر واقع ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button