حزب اللہ کا دو صہیونی فوجی اڈوں پر حملہ

13 اگست, 2024 21:33

شیعیت نیوز: مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے کہا ہے کہ لبنانی مقاومتی تنظیم حزب اللہ نے صیہونی حکومت کی دہشت گردی کا جواب دیتے ہوئے سرحدی علاقوں میں واقع دو اسرائیلی فوجی اڈوں پر حملہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حزب اللہ نے صیہونی اڈوں پر دو حملے کیے ہیں، پہلا حملہ مسکاف اڈے پر کیا جس میں صیہونی فوجی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا۔

مقامی ذرائع کے مطابق دوسرا حملہ میتات نامی اڈے پر ہوا اور میزائل لگنے کی وجہ سے اڈے کے اندر آگ لگ گئی۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل پر ایران کا حملہ وسیع ہوسکتا ہے، وائٹ ہاؤس

حزب اللہ نے طوفان الاقصی کے آغاز سے ہی صیہونی حکومت کے خلاف حملے شروع کیے ہیں تاہم تنظیم کے کمانڈروں کی شہادت کے بعد ان حملوں میں تیزی آئی ہے۔

8:02 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top