ایرانمشرق وسطی

اسرائیل پر ایران کا حملہ وسیع ہوسکتا ہے، وائٹ ہاؤس

وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسرائیل پر ایران کا حملہ احتمال سے زیادہ وسیع ہوسکتا ہے۔

شیعیت نیوز: مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکہ نے اسرائیل کے خلاف ایرانی حملے کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ ہم اسرائیل پر ایران کے حملے کے بارے میں پریشان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے اسرائیلی اتحادی اس بات کے معتقد ہیں کہ ایران خطے کی مقاومتی تنظیموں کے ساتھ مل کر اسرائیل کے خلاف کارروائی کرسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مسجد الاقصی کی بے حرمتی، عالم اسلام میں غم و غصہ

جان کربی نے کہا کہ ہم نے مشرق وسطیٰ میں اپنی فوج میں کچھ تبدیلیاں ایجاد کی ہیں۔ ایران کے حملے کے حوالے سے اسرائیل کے ساتھ پریشانی میں شریک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری فوج ایک طاقت ہے۔ خطے میں کوئی بھی کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button