لبنان

حزب اللہ لبنان کی جانب سے اپنے 2 مجاہدین کی شہادت کا اعلان

لبنانی مزاحمتی تحریک نے اعلان کیا ہے کہ اس کے 2 مجاہد "مهدی محمود قصیبانی" اور "هادی جهاد دیب" قدس شریف کی آزادی کی راہ میں شہید ہو گئے ہیں

شیعیت نیوز : لبنانی اسلامی مزاحمت حزب اللہ نے اعلان کیا کہ مہدی محمود قصیبانی المعروف سراج اور ہادی جہاد دیب المعروف حیدر نامی اس کے 2 مجاہد قدس شریف کی آزادی کی راہ میں شہید ہو گئے ہیں۔

طوفان الاقصی فلسطینی مزاحمتی آپریشن کے آغاز کے بعد سے مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت میں لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ اب تک غاصب صیہونی رژیم کے خلاف 2 ہزار 500 مزاحمتی آپریشن انجام دے چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شہید اسماعیل ہنیہ کی شہادت نے عالم اسلام کو متحد کیا، جنرل قاآنی

جبکہ حزب اللہ نے یہ اعلان بھی کر رکھا ہے کہ جب تک غزہ کی پٹی کے خلاف جاری جعلی صیہونی رژیم کے انسانیت سوز حملے بند نہیں ہو جاتے یہ مزاحمتی کارروائیاں بھی جاری رہیں گی!

متعلقہ مضامین

Back to top button