شہید اسماعیل ہنیہ کی شہادت نے عالم اسلام کو متحد کیا، جنرل قاآنی
القدس فورس کے سربراہ جنرل قاآنی نے حماس کے نئے سربراہ یحیی سنوار کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شہید ہنیہ کا خون صہیونی حکومت سے انتقام پر شدید اثر ڈالے گا۔

شیعیت نیوز : مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب کی ذیلی شاخ القدس فورس کے سربراہ میجر جنرل اسماعیل قاآنی نے حماس کے نئے سربراہ یحییٰ السنوار کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شہید اسماعیل ہنیہ کے خون کا ہر حال میں بدلہ لیا جائے گا۔
انہوں نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خون نے عالم اسلام کو متحد کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چنانچہ رہبر معظم نے کہا کہ اسلامی جمہوری ایران کی سرزمین پر بہنے والے اس خون کا بدلہ لینا ہماری ذمہ داری ہے۔
یہ بھی پڑھیں : صہیونی جنرل: اسرائیل امریکی مدد کے بغیر ایران اور حزب اللہ کا مقابلہ نہیں کر سکتا
جنرل قاآنی نے مزید کہا کہ مقاومتی رہنماؤں کی کوششوں سے مزید سخت انتقام لیا جائے گا اور صہیونی حکومت کا منحوس وجود ختم ہو جائے گا۔
انہوں نے یحییٰ السنوار کو حماس کے سربراہ کے طور پر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ حماس نے اس تقرری سے ثابت کیا کہ اپنی قیادت ایسے فرد کے ہاتھ میں دے گی جو میدان میں سب سے زیادہ نفوذ رکھتا ہے۔