ٹرمپ حملہ سازش؛ پاکستانی شہری کی گرفتاری پر دفترخارجہ کا بیان آگیا
واضح رہے کہ امریکی عدالت میں ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی سیاستدانوں کے قتل کی ممکنہ سازش کے الزام میں امریکا میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔

شیعیت نیوز:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر امریکی سیاست دانوں کے قتل کی سازش کے الزام میں پاکستانی شہری کی گرفتاری پر ترجمان دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا۔
ترجمان وزارت خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے بیان میں کہا کہ ہم نے میڈیا رپورٹس دیکھی ہیں، ہم اس حوالے سے امریکی حکام سے رابطے میں ہیں اور مزید تفصیلات کا انتظار کر رہے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، اپنا باضابطہ ردعمل دینے سے پہلے ہمیں ملزم کے حوالے سے مزید معلومات کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ :قاسم سلیمانی کا بدلہ لینے کے الزام میں آصف رضا مرچنٹ پاکستانی گرفتار
واضح رہے کہ امریکی عدالت میں ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی سیاستدانوں کے قتل کی ممکنہ سازش کے الزام میں امریکا میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق آصف مرچنٹ کچھ عرصے ایران میں رہا وہ پاکستان سے ایران آیا تھا تاکہ کرائے کے قاتلوں کی خدمات حاصل کرے تاہم جس شخص سے اس نے رابطہ کیا وہ ایف بی آئی کا خفیہ مخبر تھا۔