جسے "حسینیت زندہ باد” نعرے سے سیاست کی بو آتی ہے، ہمیں اس سے منافقت کی بو آتی ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا خطاب، ان کا کہنا تھا کہ امامت و حسینیت سے سیاست کو نکالنا یا نادانی ہے یا منافقت

شیعیت نیوز : سربراہ مجلس وحدت المسلمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کا حالیہ فتنوں کے جواب میں خطاب۔
ان کا کہنا تھا کہ امامت و حسینیت سے سیاست کو نکالنا ناممکن ہے، ایسا کرنے والے یا نادان ہیں یا منافق ہیں۔
اہلبیت علیہم السلام کے ادوار کو پڑھیں، کیوں حکومتیں زہر دے کر ہر امام کو شہید کرتی رہیں؟
کیوں اماموں کو زندانوں میں قید رکھا جاتا رہا؟
امام حسینؑ نے فرمایا کہ جو معصوم لوگوں کو قتل کرتا ہے، جو ان کے حقوق چھینتا ہے میری اس سے جنگ ہے۔
یہی حکم قرآن کریم بھی ہر مسلمان پر لاگو کرتا ہے کہ کفار کو خود پر مسلط نہیں ہونے دینا۔
یہ بھی پڑھیں : حماس کے پولیٹیکل بیورو کے نئے سربراہ یحییٰ السنور کون ہیں؟
ان کے سیاسی، معاشی، سماجی، تسلط کا مقابلہ کرنا ہے۔
آج جو یہ کہہ رہا ہے کہ "حسینیت زندہ باد” کے نعرے نہ لگاؤ، اس سے سیاست کی بو آتی ہے، ہمیں اس کے الفاظ سے منافقت کی بو آ رہی ہے۔
ہمیشہ سیاسی اسلام ہی انقلاب لایا ہے، سیاسی انقلاب نے ہی حرمین کا دفاع کیا۔
سیاسی اسلام لبنان میں اٹھا اور اسرائیل کو شکست دی، یہی اسلام کفار کے مقابلے میں ہے۔
جس اسلام میں سیاست نہیں، وہ امریکی اسلام ہے چاہے وہ شیعیت کی شکل میں ہو یا سنیت کی شکل میں، یہ اسلام محمدی نہیں ہے۔
ایسی باتیں، ایسے لوگوں کی جہالت کی نشاندہی کرتی ہیں۔