اہم ترین خبریںپاکستان

بنگلہ دیشیوں نے قربانی دیکر ظلم کی حکومت کا خاتمہ کیا،علامہ احمد اقبال رضوی صوابی جلسہ سے خطاب

پاکستان کے عوام  اگر آپ قربانی نہیں دیں گے تو اس ملک میں ظلم ختم نہیں ہوگا،بنگلہ دیش میں 300افراد نے اپنی جان قربان کرکے ظلم کی حکومت کا خاتمہ کیا۔

شیعیت نیوز:مجلس وحدت مسلمین کے وائس چئیرمین علامہ احمد اقبال رضوی نے پی ٹی آئی کے صوابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  حکومت کفر سے تو چل سکتی ہے  ظلم سے نہیں،آج ہمارے ملک  میں ظلم کا بازار گرم ہے۔

یہ ریاست اس لئے نہیں بنی تھی کہ 25کروڑ عوام کا مینڈیٹ چوری کرکے فارم 47کے چوروں کو اس قوم پر مسلط کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی سینیٹ کا سخت بیان: “اسرائیل ایک بین الاقوامی مجرم اور دہشت گرد ریاست ہے”

انہوں نے مزید کہا کہ اس قوم کا ہیرو ،پاسدارِ وطن عمران خان ایک سال سے زندان میں ہے ۔

آٹھ فروری کو بھاری پارلیمنٹ ملا مگر فارم 47کی حکومت قائم کی گئی۔

علامہ احمد اقبال رضوی نے مزید کہا کہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری پہلے دن سے عمران خان کے ساتھ ہیں۔

جب تک عوام کو انصاف نہیں ملتا جب تک ظلم کا نظام ہے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ان کے ساتھ پوری قوت کے ساتھ  کھڑے ہوں گے۔

پاکستان کے عوام  اگر آپ قربانی نہیں دیں گے تو اس ملک میں ظلم ختم نہیں ہوگا،بنگلہ دیش میں 300افراد نے اپنی جان قربان کرکے ظلم کی حکومت کا خاتمہ کیا۔

اگر قوم قربانی کیلئے آمادہ ہوجائے ملک میں انقلاب آسکتا ہے ،اگر عمران خان نے کال دی تو سب  سڑکوں پر ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button