فلسطینی شہدا کے خائن ایک بار پھر بے نقاب ! شہید ہنیہ کے قتل پر سعودیہ سمیت عرب مسلم ممالک نے مذمت تک نہ کی
پاکستان نے تو قاتل اسرائیل کا نام لئے بغیر مذمت کردی اور ملک بھر میں یوم سوگ بھی منایا ،کئی شہروں میں غائبانہ نماز جنازہ بھی ہوئے لیکن عرب مسلم ممالک نے شہید کے قتل کی مذمت تک نہیں کی

شیعیت نیوز: فلسطینی شہدا کے خائن ایک بار پھر بے نقاب ہوگئے۔
شہید ہنیہ کے قتل پر سعودیہ سمیت تمام عرب مسلم ممالک نے مذمت تک نہ کی۔
تفصیل کے مطابق تہران میں اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد امت مسلمہ میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ،سوشل میڈیا پر اسلامی وحدت کو بھی تفرقہ میں بدلنے کی کوشش کی گئی ۔
تاہم تہران میں آیت اللہ خامنہ ای کی اقتدا میں شہید اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ نے ایک با رپھر تکفیریوں کو زناٹے دار تھہڑ رسید کیا۔
پاکستان نے تو قاتل اسرائیل کا نام لئے بغیر مذمت کردی اور ملک بھر میں یوم سوگ بھی منایا ،کئی شہروں میں غائبانہ نماز جنازہ بھی ہوئے لیکن عرب مسلم ممالک نے شہید کے قتل کی مذمت تک نہیں کی
یہ بھی پڑھیں: دفتر خارجہ کی انوکھی حرکت! مذمتی بیان سے شہید اسماعیل ہنیہ کے قاتل اسرائیل کا نام نکال دیا
فلسطین میں مظلوم فلسطینیوں کا قتل عام ہوا تو ایک بھی مسلم ممالک نے فلسطینیوں کی کوئی مدد نہیں کی اب جبکہ اسماعیل ہنیہ شہید ہوگئے ہیں تو اس پر بھی مسلم ممالک نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے ۔
فلسطین کاز کے خائن عرب مسلم ممالک ایک بار پھر بے نقب ہوگئے ہیں،کسی عرب مسلم ملک نے اسماعیل ہنیہ کے قاتلوں کو خلاف کوئی بیان تک نہیں دیا۔