اہم ترین خبریںپاکستان
آئی ایس او پاکستان کا امریکہ و اسرائیل مخالف ملک گیر احتجاج کا اعلان
آئی ایس او پاکستان کے ترجمان کا کہنا تھا کہ فلسطینی محاذ کے عظیم سپہ سالار کی شہادت اسرائیل و امریکہ کی ناکامی کا ثبوت ہے

شیعیت نیوز : امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے ملک گیر امریکہ و اسرائیل مخالف احتجاج کا اعلان کر دیا۔
پاکستان کے ہر ضلع میں امریکہ و اسرائیل کے خلاف ابھی سے احتجاج ہونا شروع ہو گئے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ فلسطینی محاذ کے عظیم سپہ سالار کی شہادت اسرائیل و امریکہ کی ناکامی کا ثبوت ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اردن کی ایران اور لبنان پر اسرائیلی حملے کی مذمت
انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں پر امن احتجاج ریکارڈ کروائے جائیں گے اور سوشل میڈیا پر بھی احتجاج ریکارڈ کروایا جائے گا۔
اس کال کی صورت میں بیشتر شہروں میں احتجاج آج رات سے ہی شروع ہو رہے ہیں جن میں سرفہرست شہر جھنگ ہے۔
جھنگ میں آئی ایس او کے زیر اہتمام 8 بجے ایوب چوک میں امریکہ و اسرائیل کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروایا جائے گا اور امریکہ و اسرائیل کے پرچم کو بھی نظر آتش کیا جائے گا۔