اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین
اسماعیل ہنیہ کی تدفین جمعہ کو دوحہ میں کی جائے گی
حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ کی تدفین سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں۔

شیعیت نیوز : حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ کی تدفین سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں۔
اسماعیل ہنیہ کی تدفین جمعہ کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں کی جائے گی۔
اسماعیل ہنیہ کی نمازِ جنازہ کل صبح تہران میں ادا کی جائے گی جس کے بعد میت کل دوپہر دوحہ منتقل کردی جائے گی اور شہید کی تدفین جمعے کو دوحہ میں کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی حکومت پچھتائے گی، مہر الطاہر
آج صبح فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ کو ایران کے دارالحکومت تہران میں اسرائیلی حملے میں شہید کردینے کی خبر سامنے آئی تھی۔
حماس نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی تصدیق کردی ہے۔