غزہ کا مسئلہ بدستور عالم اسلام کا سب سے بڑا مسئلہ ہے، رہبر انقلاب اسلامی
رہبر انقلاب اسلامی نے اتوار 21 جولائي 2024 کی صبح پارلیمنٹ کے اسپیکر اور اراکین سے ملاقات کی۔

شیعیت نیوز : رہبر انقلاب اسلامی نے اتوار 21 جولائي 2024 کی صبح پارلیمنٹ کے اسپیکر اور اراکین سے ملاقات کی۔
آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے اس ملاقات میں اپنے خطاب کے دوران قانون سازی اور اس کی ضروری اور غیر ضروری باتوں کے تعلق سے پارلیمنٹ کی ذمہ داریوں کے بارے میں اہم نکات بیان کئے۔
حکومت کے ساتھ تعاون، ملک کے تمام اہم اداروں کی جانب سے ایک ہی آواز باہر آنے اور غیر ملکی مسائل اور خارجہ پالیسی کے میدان میں پارلیمنٹ کے کردار اور اس کی جانب سے سنجیدہ اقدامات پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں : آج غزہ میں پھر کربلا کی تاریخ دہرائی جا رہی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب
پارلیمنٹ ایک اہم ستون ہے اور دنیا کی حکومتیں اپنے اہم امور میں اس سے استفادہ کرتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ غزہ کا مسئلہ بدستور عالم اسلام کا سب سے اہم مسئلہ ہے۔
یہ جرائم اور درندگي دنیا کے لوگوں کی نظروں کے سامنے ہو رہی ہے اور وہ غاصب و خبیث حکومت کے خلاف فیصلہ کر رہے ہیں اور مسئلہ بدستور جاری ہے۔
آيت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے حکومت، عدلیہ اور مقننہ کے درمیان یکجہتی اور تعاون پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نظام کے مختلف ستونوں کو ایک متحدہ پلیٹ فارم تشکیل دینا چاہیے اور اس کے لیے ان کے درمیان تعاون، یکجہتی اور کبھی کبھی چشم پوشی ضروری ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے امید ظاہر کی کہ ان معیارات پر عمل اور صدر اور پارلیمنٹ کی جانب سے مشترکہ ذمہ داری ادا کیے جانے سے ایک اچھی، کارآمد، دیندار اور انقلابی کابینہ کا انتخاب عمل میں آئے گا جو ملک کے امور کو آگے بڑھا سکے گي۔