یمنی فوج کا تل ابیب پر ڈرون حملہ، ایک ہلاک، 6 زخمی

شیعیت نیوز: تل ابیب میں امریکی سفارت خانے کے نزدیک دھماکہ ہوا ہے۔
سوشل میڈیا پر منتشر ہونے والی ویڈیوز میں سفارت خانے کے نزدیک دھواں اٹھتا دکھائی دیتا ہے۔
عبرانی ذرائع کے مطابق دھماکہ ایک ڈرون طیارہ گرنے سے ہوا جس میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور چھے زخمی ہوگئے ہیں۔
صہیونی چینل 13 نے کہا ہے کہ سیکورٹی ادارے حملے کے بارے میں تحقیقات کررہے ہیں۔
تل ابیب پولیس نے جائے وقوعہ سے مزید دھماکہ خیز مواد برامد کرکے ناکام بنادیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:مغرب نے جہاد کو منفی معنی میں پیش کردیا، سید حسن نصراللہ
صہیونی ذرائع نے کہا ہے کہ ڈرون طیارہ سمندر کے راستے دفاعی سسٹم کو ناکام بناتے ہوئے تل ابیب کی فضائی حدود میں داخل ہوا۔
صہیونی حکومت کی داخلی سلامتی کے حکام نے کہا ہے کہ دفاعی سسٹم نے اسرائیل کے مرکز پر کسی قسم کے حملے کی وارننگ وصول نہیں کی تھی اسی وجہ سے خطرے کے سائرن بھی نہیں بجائے گئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق دھماکہ اتنا شدید تھا کہ 40 کلومیٹر کے فاصلے تک دھماکے کی آواز سنائی دی ۔
دوسری جانب یمنی فوج نے کہا ہے کہ اس نے تل ابیب پر ڈرون حملہ کیا ہے۔