شیعہ اور سنی میں اختلافات کی بات کرنیوالوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، علماء

شیعیت نیوز: اہل سنت اور اہل تشیع کے علمائے کرام نے کہا ہے کہ امام حسین علیہ السلام شریعت، اخوت اور اتحاد کے داعی تھے۔
اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو باہم ملکر رہنے کا حکم دیا ہے، پاکستان میں تمام مسلمان شہادت حضرت امام حسین علیہ السلام کو باہم ملکر مناتے ہیں۔
علماء کرام مسلمانوں کے درمیان اتحاد و اتفاق قائم کرنے اور ہر موقع پر فرقہ واریت، کشیدگی، افراتفری اور انتشار سے قوم کو بچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
شیعہ اور سنی کے درمیان اختلافات کی بات کرنے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
ان خیالات کا اظہار اہلسنت اور اہل تشیع کے علماء قاری عبدالرحمٰن، بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر انجینئر حاجی جواد، علامہ علی حسنین حسینی، علامہ سید ہاشم موسوی، علامہ جمعہ اسدی، سید حکمت اللہ، علامہ سید سمیع اللہ، سید عتیق الرحمٰن اور دیگر نے آج کوئٹہ پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔
یہ بھی پڑھیں:عالمی یوم علی اصغر، تہران میں غزہ کے بچوں کے نام حسینی شیرخواروں کا اجتماع
انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کا مقدس مہینہ اسلامی تقویم کلینڈر کا پہلا مہینہ ہے۔
مسلمانوں کا سال مظلومیت سے شروع ہوتا ہے۔ جس میں مسلمان مظلوم بنے اور ظالموں نے انہیں اپنے گھروں سے باہر نکالا، انکی زندگی اجیرن کردی۔
اس مظلومیت کے ایام میں ہمارے تاریخی پس منظر میں ہجرت ہماری تاریخ اور تقویم کا نقطہ آغاز بنا۔
ہماری ہجرت اور مظلومیت کی تاریخ محرم الحرام ہے اور قیامت تک مسلمانوں کو ہجرت مدینہ نے درس دیا کہ وہ روئے زمین پر مظلوم انسانیت کو نہ بھولیں۔
انہوں نے کہا کہ ماہ محرم الحرام مسلمانوں کیلئے فکر و تدبر اور بیداری کا پیغام ہے۔ محرم اسلامی بیداری کا درس دیتا ہے۔