اہم ترین خبریںپاکستان

سیالکوٹ:سوشل میڈیا پر ملت تشیع کے خلاف پروپیگنڈہ پر تکفیری شرپسند جیل میں نظر بند

ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ محرم الحرام کے مقدس مہینہ میں سوشل میڈیا پر شرانگیز عناصر کی کڑی نگرانی کی جائے گی،سوشل میڈیا پر کسی بھی قسم کی مذہبی منافرت ،فرقہ واریت ،اشتعال انگیزی پھیلانے والے امن دشمن عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

شیعیت نیوز: تھانہ سمبڑیال کے علاقہ میں سوشل میڈیا پر فرقہ واریت کو فروغ دینے والے شہری کو جیل میں نظر بند کردیا گیا ہے۔

،تھانہ سمبڑیال کے علاقہ میں شہری مقصود الہٰی نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر فرقہ واریت کو فروغ دینے کے حوالے سے پوسٹ شیئر کی جس پر ڈسٹرکٹ پولیس سیالکوٹ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے شہری کے نظر بندی کے احکامات جاری کروا کر ڈسٹرکٹ جیل بند کروایا گیا ہے۔

ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ محرم الحرام کے مقدس مہینہ میں سوشل میڈیا پر شرانگیز عناصر کی کڑی نگرانی کی جائے گی،سوشل میڈیا پر کسی بھی قسم کی مذہبی منافرت ،فرقہ واریت ،اشتعال انگیزی پھیلانے والے امن دشمن عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:سوشل میڈیا پر فعال تکفیریوں کے گرد شکنجہ سخت،بدامنی میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

 سوشل میڈیا صارفین کسی بھی پلیٹ فارم پر مسلکی اور مذہبی بحث سے گریز کریں ، ڈی پی او نے کہا کہ کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں پولیس اور ایف آئی اے کو بروقت مطلع کریں۔

انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس سیالکوٹ محرم الحرام کے پر امن انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے پورے عزم کے ساتھ کوشاں ہے اور شہریوں کا تعاون بہتر خدمت میں معاون ثابت ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button