کراچی اور راولپنڈی میں غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف کارروائیاں، کراچی میں 2 اور راولپنڈی میں 24 گرفتار
شیعیت نیوز : کراچی اور راولپنڈی میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرکے متعدد افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا۔
کراچی کے ضلع جنوبی میں پولیس، رینجرز اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کرکے 2 افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا۔
ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق افغان شہریوں کو ٹرانزٹ کیمپ منتقل کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ نے شرارت کی تو ناقابل تلافی نقصان اٹھائے گا، حزب اللہ عراق
دوسری جانب راولپنڈی میں تھانہ صادق آباد کے علاقے میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے آپریشن کرکے غیر قانونی مقیم 24 افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا۔







