اہم ترین خبریںپاکستان

غدیر کی حفاظت تمام عاشقانِ ولایت و امامت کا فریضہ ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

لہذا ہمیں ہر صورت پیغام غدیر کو فروغ دینا ہوگا اور کربلا شناسی تمام مبلغین کرام کے لیے اشد ضروری ہے، واقعہ کربلا میں زندگی کے تمام پہلوؤں بارے رہنمائی موجود ہے اور کربلا کے شہداء کی پاکیزہ سیرت و کردار میں تمام باغیرت اور بابصیرت کلمہ گو کے لیے درس پوشیدہ ہے۔

شیعیت نیوز: مجلس علماء امامیہ پاکستان کی تاسیس کے گیارہ سال مکمل ہونے پر اسلام آباد میں مجلس علماء امامیہ کے زیر اہتمام مبلغین امامیہ کا مرکزی اجتماع بعنوان غدیر و عاشورا کانفرنس منعقد ہوا, جس میں پنجاب بھر سے سینکڑوں آئمہ جمعہ والجماعت اور مبلغین کرام نے شرکت کی۔

کانفرنس سے چئیرمین مجلس وحدت مسلمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، سربراہ ادارہ الباقر و مجلس علماء امامیہ پاکستان علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی، جامعہ الکوثر و اہل بیت کے مہتمم علامہ انور علی نجفی، ایم ڈبلیو ایم کی شورای عالی کے رکن و مجلس علماء مکتب اہل بیت کے نائب صدر علامہ اقبال حسین بہشتی، ادارہ الباقر کے تعلیمی شعبہ قم المقدس کے مدیر حجت الاسلام والمسلمين فدا علی حلیمی، ادارہ الباقر کے شعبہ تربیت کے مدیر حجت الاسلام والمسلمين جاوید حسین شیرازی، حجج الاسلام محسن عباس مقپون، علی اکبر کاظمی و دیگر نے خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں: مجلس علمائے مکتب اہل بیتؑ پاکستان کا دو روزہ غدیر و عاشورہ کانفرنس اسلام آباد میں منعقد کرنے کا اعلان

کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ غدیر کی حفاظت تمام عاشقانِ ولایت و امامت کا فریضہ ہے، غدیر کی کو بھلانے کی وجہ سے کربلا جیسا واقعہ پیش آیا تھا

لہذا ہمیں ہر صورت پیغام غدیر کو فروغ دینا ہوگا اور کربلا شناسی تمام مبلغین کرام کے لیے اشد ضروری ہے، واقعہ کربلا میں زندگی کے تمام پہلوؤں بارے رہنمائی موجود ہے اور کربلا کے شہداء کی پاکیزہ سیرت و کردار میں تمام باغیرت اور بابصیرت کلمہ گو کے لیے درس پوشیدہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٓمجلس وحدت مسلمین کا3 روزہ اجلاس شوریٰ عمومی ،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی خصوصی شرکت

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے کہا کہ ہم سب کیلئے بہت اہمیت کا حامل ہے کہ معاشرہ سازی کے لیے غدیری فکر کے ساتھ کربلائی افکار کو مؤثر انداز سے بیان کریں۔

اس اہم ترین فریضہ کی ادائیگی کے لیے سب سے پہلے ہم سب افراد کو چاہیے کہ جو تبلیغات اور ترویج دین کے کام سے مربوط ہیں وہ احسن تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں

اور عصری تقاضوں سے ہم آہنگ اور غدیر و کربلا کے بنیادی مطالب و مفاہیم پر عوام کی رہنمائی کرتے ہوئے انکی فکر ونظر کو تقویت پہنچائیں۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین نے غدیر و عاشورا کی اہمیت اور فضیلت پر روشنی ڈالی۔ کانفرنس میں ادارہ الباقر کے ورچوئل انسٹیٹیوٹ کا افتتاح کیا گیا۔

نیز مبلغین امامیہ کو دینی لٹریچر کی فراہمی کے سلسلہ میں الباقر مرکز مطالعات کی شائع کردہ کتاب "مہدویت” کی رونمائی اور کتاب کی مبلغین میں تقسیم کی گئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button