اہم ترین خبریںیمن

یمن نے برطانیہ کو سکھایا سبق، اسرائیل کے بھی دو جہاز بنے نشانہ

شیعیت نیوز:یمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی سریع نے کہا کہ ملک کی مسلح افواج کے میزائل یونٹ نے بحیرہ احمر میں برطانوی ڈسٹرائر ڈائمنڈ کو متعدد بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

بریگیڈیئر یحیی سریع نے مزید کہا کہ یمنی بحریہ اور فضائیہ نے دو کارروائیوں میں غاصب صیہونی حکومت سے تعلق رکھنے والے نورڈرنی اور ایم ایس سی طویشی جہازوں کو نشانہ بنانے کے لیے بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کا استعمال کیا۔

جس کے نتیجے میں ، پہلے والے جہاز میں آگ لگ گئی اور پھر دوسرے جہاز کوبھی براہ راست نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:3 لاکھ غیر مجاز عازمین حج کو مکہ مکرمہ سے نکال دیا گیا

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے مزید کہا کہ نشانہ بنائے گئے بحری جہازوں نے مقبوضہ علاقوں کی بندرگاہوں کی طرف نقل و حرکت پر پابندی کے حکم کی خلاف ورزی کی اور اسی وجہ سے انہیں یمنی مسلح افواج نے نشانہ بنایا۔

گذشتہ مہینوں میں غزہ کی پٹی میں فلسطینی قوم کی مزاحمت کی حمایت میں یمنی فوج نے بحیرہ احمر اور آبنائے باب المندب میں مقبوضہ علاقوں کی طرف جانے والے متعدد امریکی، برطانوی اور صہیونی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔

یمنی فوج نے عہد کیا ہے کہ جب تک غاصب صیہونی حکومت غزہ کی پٹی پر اپنے حملے بند نہیں کرتی، مجرم صیہونی حکومت کے بحری جہازوں یا بحیرہ احمر میں مقبوضہ علاقوں کے لیے جانے والے سبھی بحری جہازوں کو نشانہ بنائے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button