اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

غزہ کے نواحی علاقوں میں صیہونی فوج کے ٹھکانے پر القسام کا راکٹوں سے حملہ

شیعیت نیوز:تحریک حماس کی فوجی شاخ عزالدین قسام بریگيڈ نے کہا ہےکہ مجاہدین نے تحریک جہاد اسلامی کی فوجی شاخ سرایا القدس کے ساتھ ایک مشترکہ کارروائی میں مقبوضہ فلسطین میں صوفا نامی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا ہے۔

اسی سلسلے میں صیہونی میڈيا کے ذرائع نے غزہ کے نواحی علاقوں حولیت اور مصوفا میں خطرے کے سائرن کی آواز سنے جانے کی خبر دی ہے۔

تحریک فتح کی فوجی شاخ شہدائے الاقصی نے بھی ایک بیان میں اس بارے میں کہا ہے کہ ایک مرکاوا ٹینک کو جنوبی غزہ کے شہر رفح کے علاقے العودہ میدان میں نشانہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حزب اللہ کا صیہونیوں کو دندان شکن جواب، ہر طرف آگ ہی آگ

جس کے نتیجےمیں یہ ٹینک تباہ ہوگيا اور متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کی فوجی شاخ شہید عمر القاسم نے بھی کہا ہے کہ ہمارے مجاہدین نے شہر رفح کے العودہ اسکوائر میں دشمن فوج کے داخل ہوتے وقت ان کی گاڑیوں اور فوجیوں پر مارٹر گولوں کی بارش کی ہے۔

القسام بریگيڈ نے بھی شہر رفح کے مغربی علاقے میں ایک صیہونی فوجی کو ہلاک کرنے کی خبر دی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button