اہم ترین خبریںلبنان

حزب اللہ کا صیہونیوں کو دندان شکن جواب، ہر طرف آگ ہی آگ

شیعیت نیوز:حزب اللہ لبنان کے بھرپور جوابی حملوں اور ان حملوں کے نتیجے میں شمالی مقبوضہ فلسطین میں وسیع پیمانے پر لگنے والی آگ نے صیہونی آبادکاروں میں خوف و وحشت اور اضطراب پیدا کردیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا واللا نے بھی لکھا ہے کہ مقبوضہ علاقوں میں صیہونی آبادیوں میں وسیع آتشزدگی کی وجہ سے فائر بریگيڈ کی ٹیموں کو بہت زیادہ مشکلات کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حزب اللہ کے میزائلوں نے اسرائیل میں خوف و ہراس پھیلا دیا

گذشتہ چند مہینوں میں غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کے خوفناک جرائم اور اس علاقے میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے بعد حزب اللہ لبنان نے شمالی مقبوضہ علاقوں میں اس غاصب حکومت کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

اور یہی حملے ان علاقوں میں رہنے والے صہیونی آبادکاروں کے خوف کا باعث بنے ہیں ۔

اب تک دسیوں ہزار صہیونی مزاحمتی حملوں کے خوف سے لبنانی سرحدوں کے قریب بستیوں کو چھوڑ کر فرار کر چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button