اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

اسپین صیہونی حکومت کے خلاف نسل کشی کے مقدمے کے حامیوں میں شامل

اسپین کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک غزہ میں اسرائیل کی جارحیت اور فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف بین الاقوامی عدالت انصاف میں جنوبی افریقہ کی جانب سے گئی شکایت کے حامیوں میں شامل ہو گا۔

شیعیت نیوز : اسپین کے وزیر خارجہ جوز مینوئل الباریز نے جمعرات کو کہا کہ ان کا ملک غزہ میں اسرائیل کی جارحیت اور فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف بین الاقوامی عدالت انصاف میں جنوبی افریقہ کی جانب سے گئی شکایت کے حامیوں میں شامل ہو گا ۔

گزشتہ سال دسمبر میں جنوبی افریقہ نے اقوام متحدہ کی اعلیٰ ترین عدالتی اتھارٹی عالمی عدالت انصاف میں شکایت درج کرائی تھی کہ اسرائیل غزہ جنگ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔

سماعتوں اور تحقیقات کے بعد اس عدالت نے اسرائیل کو حکم دیا کہ وہ اس نسل کشی کو روکنے کے لیے اقدامات کرے۔

یہ بھی پڑھیں : شہادت امام محمد تقی علیہ السلام کے موقع پر کاظمین سیاہ پوش

24 مئی کو اس عدالت نے جنوبی افریقہ کی شکایت کی بنیاد پر جاری کیے گئے ایک فیصلے میں اسرائیلی حکومت سے کہا کہ وہ رفح میں اپنی فوجی کارروائیوں کو فوری طور پر روک دے اور انسانی امداد کی منتقلی کے لیے سرحدی گزرگاہوں کو کھول دے۔

اسپین اس کیس میں شامل ہونے والا پہلا یورپی ملک بن گیا ہے۔

حال ہی میں اسپین، آئرلینڈ اور ناروے نے فلسطین کو ایک آزاد ملک کے طور پر تسلیم کیا ہے۔

اسپین کے وزیراعظم نے اعلان کیا کہ فلسطین کی آزاد ریاست کو تسلیم کرنا ’تاریخی انصاف‘ کے قیام کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button