اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

صیہونی جارحیت پر خاموشی، عالمی برادری کے ماتھے پر کلنگ کا ٹیکہ:حماس

شیعیت کے:فلسطین کی تحریک حماس نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ جنگ کی بھینٹ چڑھنے والے بچوں کا عالمی دن ایسے وقت منایا جا رہا ہے جب غزہ اور غرب اردن کے خلاف وحشیانہ صیہونی جارحیت اور خاص طور سے بچوں کے بہیمانہ قتل عام کا سلسلہ گذشتہ آٹھ مہینوں سے مسلسل جاری ہے۔

غاصب صیہونی حکومت کی جارح فوج فلسطینی عام شہریوں اور عورتوں نیز بچوں کی نسل کشی جاری رکھے ہوئے ہے۔

حماس نے جارحیت کی بھینٹ چڑھنے والے بچوں کے عالمی دن کے موقع پر غاصب صیہونی حکومت کی جارح فوج کے جاری وحشیانہ جرائم کے پیش نظر تاکید کی ہے کہ ہر سال اس عالمی دن کی آمد اقوام متحدہ اور عالمی برادری نیز عالمی اداروں کو فلسطینی عام شہریوں خاص طور سے عورتوں اور بچوں کو پناہ گزیں کیمپوں تک میں جارحیت کا نشانہ بنائے جانے کی یاد دہانی کراتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بیروت میں امریکی سفارتخانے پر فائرنگ

حماس نے اس بیان میں اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دربدر فلسطینی عام شہریوں اور پناہ گزینوں اور بے گھر عام شہریوں کے بہیمانہ قتل عام کرنے پر غاصب صیہونی حکومت کو بلیک لسٹ کرے۔

اس سلسلے کو بند کرانے میں اپنی انسانی و اخلاقی ذمہ داریوں پر عمل کرے، کیوں کہ غاصب صیہونی حکومت نے نہ صرف بین الاقوامی قوانین بلکہ انسانی حقوق کا بھی گلا گھونٹا ہے۔

حماس نے فلسطینی عام شہریوں خاص طور سے عورتوں اور بچوں کو پناہ گزیں کیمپوں تک میں جارحیت کا نشانہ بنائے جانے پر عالمی اداروں کی خاموشی کو عالمی برادری کے ماتھے پر کلنگ کا ٹیکہ قرار دیا۔

بین الاقوامی اداروں کی رپورٹ کے مطابق غزہ کے خلاف وحشیانہ صیہونی جارحیت کے نتیجے میں ہر دس منٹ میں ایک فلسطینی بچہ شہید یا زخمی ہو رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button