اہم ترین خبریںپاکستانپاکستان کی اہم خبریں

وزیر داخلہ پاکستان محسن نقوی کی پوپ فرانسس سے ملاقات

ویٹی کن میں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دنیا کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے آپ کی خدمات لائق تحسین ہیں، مسئلہ فلسطین کے حوالے سے آپ نے جرات مندانہ موقف اختیار کیا۔

شیعیت نیوز : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پوپ فرانسس سے اہم ملاقات کی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ویٹی کن سٹی کا دورہ کیا، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

اس موقع پر محسن نقوی نے پوپ فرانسس سے ملاقات کی، ملاقات میں بین المذاہب ہم آہنگی، امن اور بھائی چارے کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پوپ فرانسس نے سانحہ جڑانوالہ کے بعد گرجا گھروں کی فوری تعمیر و مرمت کے کام کو سراہا۔

اس موقع پر پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کے لئے میرا پیغام امن کا ہے، ہم سب کو مل کر امن کیلئے کام کرنا چاہیے، وزیراعظم کی جانب سے پاکستان کے دورہ کی دعوت دی گئی ہے، دورے کی پوری کوشش کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین کی صورتحال باعث تشویش ہے، روزانہ رات 7 بجے فلسطین میں فلاحی کاموں میں مصروف ورکرز سے بات کر کے اپ ڈیٹ لیتا ہوں، بین المذاہب ڈائیلاگ اور ہم آہنگی ہی مسائل کا حل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : صہیونی حملوں میں اب تک 15 ہزار بچے شہید

وزیر داخلہ محسن نقوی نے فلسطین ایشو پر موثر موقف اپنانے پر پوپ فرانسس کا شکریہ ادا کیا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دنیا کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے آپ کی خدمات لائق تحسین ہیں۔

پاکستان میں اقلیتوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، ہمارا دین، ہمارے نبی کریمؐ، قائداعظم محمد علی جناح اور ہمارا آئین بھی اقلیتوں کے تحفظ اور ان کا خیال رکھنے پر زور دیتے ہیں۔

پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کو یکساں حقوق حاصل ہیں، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم اور افواج کی قربانیوں کی نظیر نہیں ملتی۔

اس موقع پر پوپ فرانسس نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعا کی اور پاکستانی عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button