پاکستان کی اہم خبریں

کوئلہ کی کان میں دم گھٹنے سے 11 کان کن جاں بحق

شیعیت نیوز:چیف مائن انسپکٹر عبدالغنی کے مطابق کان میں زہریلی گیس کے اخراج کے باعث یہ کانکن جاں بحق ہوئے۔

کانکنوں کا تعلق خیبر پختونخوا کے علاقے سوات سے ہے۔

چیف مائن انسپکٹر کا کہنا ہے کہ جاں بحق کان کنوں کی لاشیں کان سے نکال لی گئی ہیں جبکہ کان کو سیل کردیا گیا۔

چیف مائنز انسپکٹر عبدالغنی کا مزید کہنا ہے کہ کان کنوں کی میتیں آبائی علاقوں کو روانہ کی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:فلسطین ہمارے ڈی این اے میں شامل ہے،سنیٹر مشاہد حسین سید

یوسی سنجدی میں کوئلے کی کان میں دم گھٹنے سے 11 افراد جاں بحق ہو گئے جن میں 9 کان کن، ایک ٹھیکیدار اور ایک مائن منیجر شامل ہے۔

یوسی سنجدی کوئٹہ شہر سے 40 کلو میٹر دور ہے۔

بلوچستان میں کوئلے کی لاتعداد کانیں موجود ہیں جن میں حفاظتی انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے ہرسال لاتعداد افراد جان کی بازی ہار جاتے ہیں ۔

گزشتہ ماہ مئی میں ہی بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں کوئلے کی کان میں گیس دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button