پاکستان کی اہم خبریں

میاں محمد نواز شریف مسلم لیگ (ن) کے صدر منتخب

شیعیت نیوز:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نئے صدر کے انتخاب کے معاملے میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہونے کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی گئی جو کہ چیف الیکشن کمشنر رانا ثناء اللہ کی جانب سے جاری ہوئی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق فہرست میں صرف ایک امیدوار میاں محمد نواز شریف صدر کے عہدے کے امیدوارتھے اس طرح میاں محمد نواز شریف مسلم لیگ کے بلامقابلہ صدر منتخب ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:علامہ منیر الحسن جعفری کو فوری طور پر بازیاب کروایاجائے،علامہ حسنین گردیزی کا مطالبہ

نواز شریف کی بطور صدر کامیابی کا اعلان جنرل کونسل کے اجلاس میں کیا گیا۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 11 مئی کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی صدارت سے استعفی دیتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ 2017 میں قائد محمد نواز شریف سے ناحق وزارت عظمیٰ اور جماعت کی صدارت چھین لی گئی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button