پاکستان کی اہم خبریں

غزہ کا مسئلہ انتہائی کربناک صورتحال اختیار کر چکا ہے، ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر

شیعیت نیوز:صدر ملی یکجہتی کونسل ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ آئین کہتا ہے کہ پاکستان میں کوئی قانون قرآن و سنت کے منافی نہیں ہوگا۔

وفاقی شرعی عدالت سود کے خاتمے کا روڈ میپ مانگتی ہے اور حکومت قانونی روڑے اٹکاتی ہے، اسی طرح قادیانیوں کو اقلیت قرار دینے کی کوشش سپریم کورٹ کی جانب سے کی جاری ہے۔

ان خیالات کا اظہار ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر نے کونسل کے زیراہتمام آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

صدر کونسل نے کہا کہ غزہ کا مسئلہ انتہائی کرب ناک صورتحال اختیار کر چکا ہے ہم مل کر لائحہ عمل اپنائیں گے تاکہ حکومت پاکستان کو آمادہ کریں کہ وہ اس مسئلہ کے حل اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے عملی کردار ادا کرے۔

ہم ایران کے صدر کے انتقال پر ملت ایران کو تعزیت پیش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب نے فلسطینی ریاست کے بغیر اسرائیل کا وجود ناممکن قرار دیدیا

سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا کہ ہمارا ہدف اسلام کا غلبہ ہے۔

ایران پاکستان کے مابین گیس پائپ لائن کی تکمیل پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے ضروری ہے۔

ایران کے صدر اور وزیر خارجہ کا سانحہ ارتحال افسوسناک ہے، کونسل اس پر تعزیتی ریفرنس منعقد کرے گی۔

کانفرنس سے اسلامی تحریک کے نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی اور مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی، سربراہ جماعت اہل حرم پاکستان مفتی گلزار احمد نعیمی، متحدہ جمعیت اہل حدیث کے سربراہ ضیا اللہ شاہ بخاری، جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل پیر سید صفدر شاہ گیلانی، جمعیت اہل حدیث کے سربراہ عبدالغفار روپڑی نے خطاب کیا۔

اجلاس کے اختتام پر متفقہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button