اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

پاکستان کے عوام میں استعمار دشمنی قابل ستائش ہے :ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری

 ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے لاہور میں مزار اقبالؒ پر حاضری دی۔ اس موقع پر رینجرز حکام اور سی سی پی او لاہور نے استقبال کیا۔

شیعیت نیوز : ایرانی صدر ٓیت اللہ رئیسی نے علامہ اقبال کے مزار پر حاضری کے  بعد  خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رہبر مسلمین جہاں سید علی خامنہ ای کی جان سے  لاہور اور پاکستان بھر کے لوگوں پر سلام بھیجتا ہوں۔

پاکستان کے عوام میں استعمار دشمنی قابل ستائش ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ علامہ اقبال کی شاعری نے بھی استعمار  دشمنی کو اجاگر کیا ۔

ہمارے دل ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ جڑے رہیں گے۔

 ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے لاہور میں مزار اقبالؒ پر حاضری دی۔ اس موقع پر رینجرز حکام اور سی سی پی او لاہور نے استقبال کیا۔

ابراہیم ریئسی نے مزارِ اقبال پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

یہ بھی پڑھیں: صدر رئیسی کا دورہ دونوں ممالک کے رشتے کو تقویت بخشے گا، علامہ رضی جعفر

اس موقع پر خطیب بادشاہی مسجد مولانا عبدالخبیر آزاد نے پاک ایران تعلقات کی کامیابی کیلئے خصوصی دعا کروائی۔

ایرانی صدر نے ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے افکار پر ان کو زبردست انداز میں خراج عیقدت پیش کیا۔

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ اقبال کی فکر نے ہمیں انقلاب اسلامی کیلئے راہ دکھائی، یقیناً اقبال کے افکار امت مسلمہ کی عظمت رفتہ کو واپس لانے کیلئے سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں۔

اسرائیل کے خلاف جنگ میں فلسطینوں کی جیت ہوگی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button