اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین
صیہونی حکومت کی اہم اطلاعات ہیک ہو گئی ہیں

شیعیت نیوز:ہیکرز نے اسرائیل میں اہم اور حساس معلومات تک رسائی حاصل کرلی ہے اور ان معلومات کو نشر کرنے کے لئے ایک ویب سائٹ بنائی ہے۔
واضح رہے کہ سات اکتوبر سے طوفان الاقصی آپریشن کے آغاز کے ساتھ ہی، صیہونی حکومت کی تنصیبات پر سائبر حملوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایران کے خلاف جارحیت کا جواب دشمن کے لئے انتہائی المناک ہوگا : صدر ایران
کچھ دن پہلے بھی ہیکروں نے صیہونی نیوز ویب سائٹ واللا کو ہیک کرلیا تھا ۔
صیہونی حکومت کے بنیادی تنصیبات پر پچھلے چند مہینوں کے دوران مسلسل سائبر حملے دیکھنے میں آئے ہیں ۔
اس عرصے کے دوران صیہونی حکومت کے فوجی، سیکورٹی اور شہری سائٹوں سے لے کر اس حکومت کی میزبانی کرنے والی بڑی کمپنیوں تک کو سائبر حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔