اہم ترین خبریںدنیا

ایران نے اسرائیل پر یا رسول اللہ کوڈ ورڈ کے ساتھ حملہ کیا

 ایرانی چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کی جانب سے شام میں ایرانی سفارت خانے پر دہشت گرد حملے کے جواب میں ایران نے "یارسول اللہ" کورڈ ورڈ کے ساتھ گذشتہ رات اسرائیل پر حملے کئے جو اپنے اہداف پر لگے ہیں۔

شیعیت نیوز:غاصب صیہونیوں کے متعدد جرائم من جملہ ایران کے سفارتی مرکز پر حملے کے جواب میں مقبوضہ سرزمینوں کو دسیوں میزائل، اور ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ایئرواسپیس فورس کے سپوتوں نے "وعدہ صادق” کارروائی کا آغاز”یا رسول اللہ” کے کوڈ ورڈ کے ساتھ کیا تھا۔

 ایرانی چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کی جانب سے شام میں ایرانی سفارت خانے پر دہشت گرد حملے کے جواب میں ایران نے "یارسول اللہ” کورڈ ورڈ کے ساتھ گذشتہ رات اسرائیل پر حملے کئے جو اپنے اہداف پر لگے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان حملوں کی وجہ صہیونی حکومت کی جانب سے ہمارے ریڈ لائنز کو عبور کرنا تھا جو ہمارے لئے کسی بھی لحاظ سے قابل برداشت نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ کی مدد سے ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملے کا اسرائیلی منصوبہ

گذشتہ دنوں میں معدود ممالک کے علاوہ پوری دنیا نے صہیونی حکومت کے دہشت گرد حملوں کی مذمت کی لہذا اس حملے کا جواب دینا ضروری تھا چنانچہ رہبر معظم نے بھی فرمایا تھا کہ حملہ آور کو سزا دینا ضروری ہے۔

جنرل باقری نے کہا کہ حملوں سے پہلے مقبوضہ فلسطین میں اپنے اہداف کے بارے میں پوری معلومات حاصل کی گئی تھیں

مخصوصا مقبوضہ گولان میں واقع نواتیم ہوائی اڈے کے بارے میں خصوصی معلومات لی گئی تھیں جہاں سے صہیونی ایف 35 طیاروں نے اڑان بھر کر دمشق میں ایرانی سفارت خانے کو نشانہ بنایا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button