اہم ترین خبریںپاکستان

مدافعانِ حرم سیدہ زینب کے خلاف مضحکہ خیز حکومتی نوٹیفکیشن جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں:حمید حسین

زینبیون کیخلاف جو لیٹر اداروں کیطرف سے جاری ہوچکا ہے۔ یہ انتہائی مضحکہ خیز ہے۔

شیعیت نیوز:مجلس وحدت المسلمین کے ایم این اے انجینئر حمید حسین کے زینبیون سے متعلق بیان پر عوامی تنقید کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک وضاحتی بیان دیا ہے

جس میں ان کا کہنا ہے کہ اداروں کا کچھ ٹک ٹاکرز اور سوشل میڈیا مجاہدین کو زینبیون کا نام دینا زینبیون کی توہین ہے۔

زینبیون کیخلاف جو لیٹر اداروں کیطرف سے جاری ہوچکا ہے۔ یہ انتہائی مضحکہ خیز ہے۔

ایک ایسے تنظیم کےخلاف لیٹر کرنا اور ان پر پابندی لگانا سمجھ سے بالاتر ہے جس کا پاراچنار میں سرے سے وجود ہی نہیں اور جو دہشتگرد لوگ اداروں کی نظر میں زینبیون ہیں وہ ہماری نظر میں بھی دہشتگرد ہیں۔ انکا زینبیون سے کوئی تعلق نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سپاہ پاسداران، فاطمیون اور زینبیون کا شکریہ ادا کرتا ہوں سید حسن نصراللہ

ان کا مزید کہنا تھا کہ جن زینبیون کی بات ہم کرتے ہیں وہ ہمارا مذہبی شرعی و اخلاقی فریضہ ہے۔ کہ ہم اپنے مقدسات کی دفاع کو واجب سمجھتے ہیں۔

اور اسطرح ہم ان زینبیون کی حد درجہ عزت و احترام کرتے ہیں جو حرم ہمشیرہ امام حسین علیہ السلام کی دفاع میں پیش پیش ہوتے ہیں ۔

اگر انکے خلاف آپ ہزارہا پابندیاں لگائیں ہم اس قانون کو ان پابندیوں کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں۔

ہم ایسے کسی قانون کو نہیں مانتے جو ہمیں اپنے مقدسات کی دفاع سے روکے۔ چاہے وہ خانہ کعبہ ہو یا حرم النبی ہو اور یا اہلبیت اطہار علیہم السلام کے حرم ہوں انکا دفاع ہم واجب سمجھتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button