راسک اور چابہار میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام 18 دہشت گرد ہلاک

شیعیت نیوز: ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے اعلی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات راسک اور چاہ بہار شہروں میں سپاہ پاسداران کے ہیڈکوارٹر اور چاہ بہار میں ایک پولیس اسٹیشن پر بیک وقت حملہ کردیا۔
لیکن سپاہ اور سیکورٹی فورسز کی ہوشیاری اور بروقت کارروائیوں سے یہ حملے ناکام بنادیئے گئے ہیں ۔
سپاہ پاسداران کی بری یونٹ کے کمانڈر جنرل محمد پاکپور نے بتایا کہ راسک اور چابہار میں دہشت گردوں کے حملوں کو ناکام بنانے کی کارروائی اب ختم ہوچکی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:ایرانی قرآنی کلچر کونسل کے چیئرمین کا یوم القدس پر دنیا کے قاریان قرآن کو خط
اور علاقے میں صورتحال پوری طرح کنٹرول میں ہے ان کا کہنا تھا کہ سپاہ اور سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی جوابی کارروائیوں میں دہشت گرد گروہ جیش الظلم کے 18 دہشت گرد مارے گئے ہیں ۔
جبکہ سیکیورٹی فورسز کے 10 جوان شہید اور بعض زخمی ہوئے۔
دہشت گردوں نے اس کارروائی کے دوران خودکش حملوں کا بھی منصوبہ بنایا تھا لیکن جوابی کارروائیوں کے دوران دھماکہ خیز جیکٹیں بھی دھماکے سے اڑ گئیں۔