اہم ترین خبریںایران

ایرانی قرآنی کلچر کونسل کے چیئرمین کا یوم القدس پر دنیا کے قاریان قرآن کو خط

شیعیت نیوز: تہران میں قائم اسلامک ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے سربراہ اور قرآنی ثقافت کی ترویج کی کونسل کے چیئرمین حجت الاسلام محمد قمی نے دنیا بھر کے قاریان قرآن اور عالم اسلام کے نام عالمی یوم القدس سے متعلق خط لکھا ہے۔

حجت الاسلام قمی نے جمعرات کو جاری کردہ اپنے خط میں لکھا کہ اس سال رمضان المبارک کا آخری جمعہ نہ صرف فلسطین میں خدا کے دشمنوں کے وحشیانہ جرائم کے خلاف عالم اسلام کے غم و غصے کے اظہار کا سب سے اہم موقع ہے، بلکہ یہ مسلمانوں کے شاندار اتحاد کا آغاز بھی ہو سکتا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ دنیا بھر کے قاریان قرآن کو یوم القدس کے موقع پر صہیونیوں کے غزہ کی عورتوں اور بچوں سے وحشیانہ سلوک اور جرائم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اپنے غم و غصے کا اظہار کرنا چاہئے۔

انہوں نے خط میں سورہ نحل کی آیت نمبر 36 کا ذکر کرتے ہوئے دنیا بھر کے مسلمانوں کو ظلم کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کی دعوت دی۔

یہ بھی پڑھیں:قدس کی پکار، اس سال کا یوم القدس الگ ہی قسم کا ہوگا

آج غزہ قرآن کریم کی ان تمام آیات کا مصداق ہے جن میں اللہ تعالیٰ نے ظالموں کے خلاف قیام کرنے، مومنین کی جانوں کے تحفظ اور انصاف کی فراہمی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انہوں مسلمانوں سے کہا کہ وہ اپنی خاموشی کو توڑیں اور فلسطین کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کرنے کے لئے یوم القدس کے دن باہر نکلیں، یہ خدا کی راہ میں جہاد کا کم ترین فریضہ ہے۔

حجۃ الاسلام قمی نے اپنے خط کے آخر میں بعض اسلامی ممالک کی مذمت کی جو غزہ میں فلسطینی عوام کی قابل رحم صورت حال سے لاتعلق ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button