اہم ترین خبریںپاکستان

کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ کے رہنما معاویہ اعظم جعلی اکاؤنٹس کے کیس میں ملوث

کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ کے رہنما معاویہ اعظم کے پرسنل سیکرٹری بمعہ 8 فورتھ شیڈول افراد جعلی اکاؤنٹس کے کیس میں ملوث، ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا۔

شیعیت نیوز : کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ کے رہنما معاویہ اعظم کے پرسنل سیکرٹری بمعہ 8 فورتھ شیڈول افراد جعلی اکاؤنٹس کے کیس میں ملوث۔

دہشتگرد معاویہ اعظم کے پرسنل سیکرٹری فاروق بلوچ اور ضلع جھنگ کے 8 فورتھ شیڈول کے افراد ایف آئی اے نے گرفتار کرلیے۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان بنک منیجر کی ملی بھگت کے ساتھ جعلی اکاؤنٹس چلا رہے تھے۔

یہ اکاؤنٹس جھنگ کے مختلف بینکس میں کھلے ہوئے تھے، جوکہ مینجرز کی ملی بھگت کے ساتھ اوپن ہوئے۔

ایف آئی اے نے بنک مینجرز کو بھی گرفتار کرکے مقدمہ درج کردیا

ایف آئی کا کہنا تھا کہ ملزمان کے جعلی اکاؤنٹس میں 25 کروڑ روپے سے زائد رقم موجود تھی، جس کی آمد و رفت مشکوک ہے۔

یہ بھی پڑھیں : طالبان کو دہشت گردوں کی فہرست سے خارج کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، روس

ایف آئی اے  نے غیر ملکی فنڈنگ کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کو حراست میں لے لیا، اور تفتیش جاری ہے۔

یاد رہے، تکفیری و کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ کے ہاتھوں پر سینکڑوں پاکستانیوں کا خون ہے۔

حال ہی میں سپاہ صحابہ کے رہنما اورنگزیب فاروقی سعودیہ عرب کے دورے پر بھی گئے۔

تاہم ادارہ ایف آئی اے ابھی تفتیش کر رہا ہے، کہ اتنی بڑی رقم کہاں سے آئی۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button