اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

الشفا اسپتال مکمل طور پر تباہ، ہر طرف لاشیں ہی لاشیں

شیعیت نیوز: فلسطینی ذرائع نے کہا ہے کہ شہر غزہ کا الشفا اسپتال، گزشتہ دو ہفتوں کے محاصرے کے دوران صیہونی فوج کے جارحانہ حملوں کے نتیجے میں مکمل طور پر تباہ ہوگيا ہے۔

اس اسپتال کے اطراف سے صیہونی فوج کی پسپائی کے ساتھ ہی دسیوں فلسطینیوں کی لاشیں سڑکوں اور اسپتال کے کمپلیکس اور اطراف میں بکھری پڑی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی بندرگاہ ایلات میں صیہونی فوجی اڈے پر عراق کی تحریک اسلامی کا ڈرون حملہ

صیہونی میڈيا ذرائع نے بھی اعتراف کیا ہے کہ صیہونی فوج نے گذشتہ دو ہفتوں تک الشفا اسپتال کے محاصرے کے دوران، دو سو فلسطینیوں کو شہید کیا ہے اور نو سو کو گرفتار کر کے اپنے ساتھ لے گئی ہے۔

اسی اثنا میں صیہونی فوج نے آج پیر کی صبح بھی غزہ ميں بہت سے فلسطینیوں کو شہید کیا ہے۔

دوسری طرف صیہونی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس کا ایک اور فوجی جنوبی غزہ میں فلسطینی مجاہدین کے ساتھ لڑائی میں مارا گيا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button