اہم ترین خبریںعراق

اسرائیلی بندرگاہ ایلات میں صیہونی فوجی اڈے پر عراق کی تحریک اسلامی کا ڈرون حملہ

شیعیت نیوز:ایلات بندرگاہ پر صیہونی فوجی اڈے کو مناسب ہتھیاروں کا استعمال کر کے نشانہ بنایا گیا۔

یہ حملہ فلسطینی عام شہریوں منجملہ عورتوں اور بچوں کے خلاف وحشیانہ صیہونی جارحیت کے جواب اور فلسطین کی تحریک استقامت کی حمایت میں کیا گیا ہے اور اس قسم کے حملوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

صیہونی ذرائع نے بھی اسرائیل کی بحریہ کے ایک ٹھکانے پر حملہ ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

صیہونی ذرائع کے مطابق یہ ڈرون حملہ ایلات میں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیل نےغزہ میں انسانی حقوق،بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی : برطانیہ

صیہونی فوج نے بھی اعلان کیا ہے کہ مشرقی ایلات میں ایک مشکوک چیز کو سمندر میں گرتے دیکھا گیا جس کے بعد ایلات کی ایک عمارت پر حملہ ہوا جس میں اس عمارت کو خاصا نقصان پہنچا۔

دوسری جانب غاصب صیہونی حکومت کی جنگی کشتیوں نے جنوبی غزہ کے شہر رفح کے ساحل پر اندھا دھند فائرنگ کی ہے۔

رفح کے ساحل پر غاصب صیہونی فوج کی جنگی کشتیوں کے حملوں کے ساتھ ہی صیہونی فوج کے توپخانے نے بھی مرکزی غزہ کے شہر دیر البلح پر گولہ باری کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button