مقبوضہ فلسطین

غزہ : وزارت صحت نے شہداء کی تعداد میں خوف ناک اضافے سے خبردار کیا

غزہ کی وزارت صحت نے پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں کے نتیجے میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے نئے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے قتل عام میں اضافے سے خبردار کیا ہے۔

شیعیت نیوز : غزہ جنگ کے 175ویں روز اس پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں کے نتیجے شہداء  اور زخمیوں کی تعداد میں خوف ناک حد تک  اضافہ ہوا ہے۔

قابض صیہونی فوج نے پچھلے چوبیس گھنٹوں میں غزہ کے عام شہریوں کے خلاف قتل عام  کے سات جرائم کا ارتکاب کیا جس کے نتیجے میں 71 فلسطینی شہید جب کہ 112 زخمی ہوئے۔

غزہ کی وزارت صحت کے اعلان کے مطابق سات اکتوبر سے اب تک 32 ہزار 623 شہید جب کہ 75 ہزار 92 زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب الجزیرہ نیوز چینل کے نمائندے نے مشرقی غزہ پر قابض صیہونی فوج کے حملے میں 15 فلسطینیوں کے شہید ہونے کی خبر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مسجد اقصیٰ، ہزاروں فلسطینیوں کی نماز جمعہ میں شرکت

واضح رہے کہ غزہ میں قابض صیہونی فوج اور فلسطینی فورسز کے درمیان کشیدگی جاری ہے۔

خبری ذرائع نے خان یونس کے مشرق میں شدید جھڑپوں کی اطلاع دی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button