پاکستان کی اہم خبریں

ہماری پاکستان کیساتھ تعلقات بہتر کرنے کی کوشش ہے، بھارتی وزیر خارجہ

ایس جے شنکر نے کہا کہ ہر ملک ایک مستحکم پڑوسی چاہتا ہے، اگر اور کچھ نہیں تو آپ کم از کم ایک پُرامن پڑوسی چاہتے ہیں، تاہم بدقسمتی سے ہندوستان کیساتھ ایسا نہیں ہے۔

شیعیت نیوز : بھارت کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا کہ دفعہ 370 ایک عارضی اقدام تھا اور اس نے بہت ترقی پسند قوانین کو جموں و کشمیر اور لداخ تک توسیع دینے سے روک دیا تھا۔

ایس جے شنکر نے کہا کہ ہندوستان اپنے پڑوسی ملک پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کی کوشش کرتے ہوئے دہشتگردی کو نظرانداز نہیں کر سکتا۔

سنگاپور میں ہندوستانی کمیونٹی کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا کہ تبدیلی کے فوائد اب نظر آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 ہندوستانی آئین کا ایک عارضی اقدام تھا اور اسے توسیع دینے سے دو چیزیں ہوئیں، جس سے ہمیں بحیثیت قوم نقصان پہنچا۔

ایک یہ کہ اس نے علیحدگی پسندی، تشدد اور دہشت گردی کی اخلاقیات کو جنم دیا اور یہ پورے ملک کی سلامتی کا مسئلہ بن گیا۔

دوسرا یہ کہ اس نے بہت ترقی پسند قوانین کو اس وقت جموں، کشمیر اور لداخ تک توسیع دینے سے روک دیا۔

یہ بھی پڑھیں : گلگت بلتستان مسلسل زوال کی جانب گامزن ہے، کاظم میثم

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ایس جے شنکر نے پاکستان اور چین کو سخت نشانہ بنایا۔

بھارتی وزیر خارجہ نے زور دے کر کہا کہ ہندوستان اپنے پڑوسی ملک پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کی کوشش کرتے ہوئے دہشتگردی کو نظر انداز نہیں کر سکتا۔

اس دوران انہوں نے اروناچل پردیش کے علاقوں پر دعویٰ کرنے پر چین کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا ’’آپ ایک ایسے پڑوسی سے کیسے نمٹتے ہیں جو اس حقیقت کو نہیں چھپاتا کہ وہ دہشت گردی کو حکمرانی کے ایک آلے کے طور پر استعمال کرتا ہے‘‘۔

پاکستان کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسئلہ کتنا ہی بڑا کیوں نہ ہو کسی کو فری ہینڈ نہیں دیا جا سکتا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button