اہم ترین خبریںپاکستان

جھنگ:میرے 2سال سے لاپتہ عزادار بیٹے بلال حیدر کو بازیاب کروایا جائے ،،والدہ کی پریس کانفرنس

اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین جھنگ کے ضلعی صدر روح اللہ کاظمی سابق جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار لیاقت خان ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ ہم ملک میں قانون او ر آئین کی بالادستی چاہتے ہیں

شیعیت نیوز:لاپتہ شیعہ عزادار بلال حیدر کی والدہ نے بیٹو ں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دو سال گزر گئے میرا بیٹا لاپتہ ہے ہم دردناک اذیت میں مبتلا ہیں۔

اگر اس نے کوئی جرم کیا ہے تو عدالت میں پیش کیا جائے۔

اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین جھنگ کے ضلعی صدر روح اللہ کاظمی سابق جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار لیاقت خان ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ ہم ملک میں قانون او ر آئین کی بالادستی چاہتے ہیں

ہم محب وطن اور عزادار بلال حیدر کی فوری بازیابی کا مطالبہ کرتے ہیں جب تک بازیاب نہیں کروایا جائے گا۔

ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے اگر بلال حیدر کو سامنے نہ لایا گیا تو ہم اہل خانہ کے ہمراہ احتجاج کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: جھنگ، ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی دو سال سے لاپتہ نوجوان بلال حیدر کے خانوادے سے ملاقات

۔ اس موقع پر مولانا روح اللہ کاظمی کا کہنا تھا کہ محبت وطن نوجوان کی بازیابی کیلئے ہر ممکنہ کوشش جاری رکھیں گے

اس انداز سے نوجوانوں کا لاپتہ ہونا تشویش ناک عمل ہے، ہم قانون پسند اور وطن کے محب ہیں، ہمارے لئے ملک کی سالمیت ریڈ لائن ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا ہمیشہ سے مطالبہ رہا ہے کہ اگر کسی کا کوئی جرم یا گناہ ہے تو اسے معزز عدالتوں کے روبرو پیش کرکے قانونی طریقہ کار سے شامل تفتیش کرنا چاہیے

اہل خانہ کیلئے مدت سے نوجوان کا آنکھوں سے دور رہنا انتہائی اذیت ناک اور بہت زیادہ پریشانی کا باعث ہے

جس کا اندازہ لگانا محال ہے۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ہم ہرپلیٹ فارم پر ان کی بازیابی کیلئے کوشش جاری رکھیں گے۔

اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم ضلع جھنگ کے ضلعی و تحصیل کابینہ کےاراکین موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button