پاکستان کی اہم خبریں

دہشتگردوں کو آہنی ہاتھوں نمٹا جائیگا، سرفراز بگٹی

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان سے دہشتگردی کا قلع قمع کرینگے۔ ریاستی املاک اور عوام کی جانی و مالی تحفظ کو یقینی بنایا جائیگا۔

شیعیت نیوز : وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے گوادر میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اپنے جاری بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں نے دہشت گردی کا حملہ ناکام بنایا۔

بروقت کارروائی کرتے ہوئے 8 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔

کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں : تکفیریوں کا محسن نقوی کو وزیر داخلہ نہ ماننے کا پروپیگنڈہ

وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان سے دہشت گردی کا قلع قمع کریں گے۔

ریاستی املاک اور عوام کی جانی و مالی تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔

ریاست کی رٹ ہر صورت برقرار رکھی جائے گی اور دہشت گردی میں ملوث عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button