پاکستان کی اہم خبریں

پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے تنظیمی عہدے سے استعفیٰ دے دیا

اس وقت پارٹی کی پنجاب میں مؤثر قیادت کیلئے گراؤنڈ میں موجود ہونا اور بانی پی ٹی آئی تک براہ راست رسائی ضروری ہے، حماد اظہر

شیعیت نیوز : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے پارٹی کے تنظیمی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق حماد اظہر نے استعفیٰ پارٹی قیادت کو بھجوا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : تکفیریوں کا محسن نقوی کو وزیر داخلہ نہ ماننے کا پروپیگنڈہ

ان کا کہنا تھا کہ بہت سوچ بچار کے بعد تحریک انصاف پنجاب کی صدارت اور جنرل سیکرٹری کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا۔

میں سمجھتا ہوں کہ اس وقت پارٹی کی پنجاب میں مؤثر قیادت کیلئے گراؤنڈ میں موجود ہونا اور بانی پی ٹی آئی تک براہ راست رسائی ضروری ہے۔

بطور کارکن کام کرتا رہوں گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button