مقبوضہ فلسطین

قبلہ اول مسجد الاقصی کے تحفظ پر زور، اسلامی تعاون تنظیم کا بیان

اسلامی تعاون تنظیم نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں زور دیکر کہا گیا ہے کہ بیت المقدس فلسطین کا اٹوٹ حصہ اور اس کا دارالحکومت ہے اور مسجد الاقصی مکمل طور پر مسلمانوں کی عبادتگاہ ہے۔

شیعیت نیوز : اسلامی تعاون تنظیم کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد الاقصی کے حدود میں لوہے کی سلاخیں لگا کر اور اس مبارک مقام تک پہنچنے میں رکاوٹیں کھڑی کرکے صیہونی حکومت قبلہ اول کی قانونی اور تاریخی حیثیت کو تبدیل کرنا چاہتی ہے۔

او آئی سی کے اس بیان میں صیہونیوں کی ان حرکتوں کو ناقابل قبول اور قابل مذمت قرار دیا گیا ہے۔

اسلامی تعاون تنظیم کے بیان میں مسجد الاقصی اور اس کے صحنوں اور وہاں پر موجود نمازیوں پر صیہونی آبادکاروں اور فوجیوں کے حملوں کو بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔

بیت المقدس، مسجد الاقصی اور مسلمانوں اور عیسائیوں کے مذہبی اور مقدس مقامات پر مسلسل دراندازی کے ذریعے صیہونی حکومت اپنا تسلط قائم کرنا چاہتی ہے جو عالمی قوانین کے منافی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بحیرہ احمر میں یمنی فوج کی کارروائیاں

اسلامی تعاون تنظیم کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد الاقصی اور بیت المقدس میں موجود مقدس مقامات کے احترام اور آزادی عبادت کی توہین اور خلاف ورزی کے نتائج کی ذمہ داری مکمل طور پر صیہونی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔

عالمی برادری سے اپیل کی گئی ہے کہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے صیہونی حکومت کے ان اقدامات پر روک لگائے جس کے نتیجے میں پورے علاقے میں تشدد اور کشیدگی پھیل رہی ہے اور سلامتی اور استحکام متاثر ہو رہا ہے۔

ہزاروں صیہونی پولیس افسروں کو بیت المقدس کے قدیم علاقے میں تعینات کرکے مسجد الاقصی کو اپنے محاصرے میں لے لیا تھا اور وہ نمازیوں کو مسجد الاقصی میں داخل ہونے سے روک رہے تھے لیکن اس کے باوجود اسّی ہزار فلسطینی قبلہ اول میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button