غزہ پر جارحیت میں امریکا شامل ہے، سید عبدالمالک الحوثی

15 مارچ, 2024 07:54

شیعیت نیوز: سید عبدالمالک بدرالدین الحوثی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ امریکہ نے ہزاروں ٹن بم غزہ کے بے گناہ اور مظلوم عوام پر گرائے ہيں کہا کہ اس وقت غزہ کے عوام پر طیاروں کے ذریعے سے امدادی سامان اور غذائی اشیاء پھینکي جاتی ہیں جو صرف امریکی دکھاوا ہے اور اس اقدام سے فلسطینی قوم کا وقار مجروح ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور صیہونی حکومت حقیقی معنی میں صدی کی سب سے بڑی جارحیت کے مرتکب ہوئے ہیں۔

اور مسلمانوں خاص طور پر عرب ملکوں کے ذریعے فلسطینیوں کو تنہا چھوڑ دیا جانا، اس صدی کے سب سے بڑے جرم کا باعث بنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:غزہ میں دشمن شکست سے دوچار،مقاومت دنیا والوں کے لئے سبق ہے، حسن نصراللہ

عبد المالک الحوثی نے کہا کہ امریکہ بھی جنگ بندی میں رکاوٹ بن کر اور غزہ کا محاصرہ جاری رکھنے پر اصرار کرکے، اسرائیلی حکومت کے جرائم کے جاری رہنے کا سبب بنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے فلسطینی مزاحمت کی حمایت میں اپنی کارروائیوں میں چونتیس شہید دیئے ہيں۔

انہوں نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ یمن کی مسلح افواج کی کارروائیاں پوری طاقت کے ساتھ جاری رہیں گی کہا کہ اس ہفتے ہم نے فلسطینی قوم اور غزہ کی حمایت میں اپنی کارروائیوں کے دوران بارہ بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔

الحوثی نے مزید کہا کہ خدا کے فضل اور مدد سے، ہم صہیونی دشمن سے متعلق بحری جہازوں کو روک رہے ہیں۔

الحوثی نے یہ بھی کہا کہ امریکہ چاہے کچھ بھی کرے، وہ ہمیں غزہ میں فلسطینی عوام کی حمایت سے نہیں روک سکتا۔

5:44 صبح مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top