یمن

یمن کی مسلح افواج کی صیہونی ایٹمی بجلی گھر ڈیمونا پر حملے کی مشق

اپنے بیان میں محمد علی الحوثی نے کہا کہ اگر امریکہ یہ سمجھتا ہے کہ یمن اپنے ہتھیار باہر سے منگواتا ہے تو وہ بہت بڑی غلط فہمی میں ہے، کیونکہ بحیرہ احمر میں جن میزائلوں سے دشمن کے بحری جہازوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے وہ سو فیصد یمنی ہيں۔

شیعیت نیوز : بحریہ احمر میں یمن کی مسلح افواج کے جاری آپریشن اور صیہونی حکومت کے ہونے والے بھاری نقصان کے دوران یمنی فوج نے ہماری راہ بیت المقدس کی سمت، نامی فوجی مشقیں کی ہیں۔ ان فوجی مشقوں میں یمنی فوج کی مختلف میزائل و ڈرون یونٹوں نے حصہ لیا اور ہلکے و بھاری ہتھیاروں کا  استعمال کیا۔

یمن کی مسلح افواج نے اپنی حالیہ فوجی مشقوں میں صیہونی کے ایٹمی بجلی گھر ڈیمونا اور دیگر اہم مراکز پر حملے کا تجربہ کیا ہے۔

در این اثنا یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے ایک رکن نے کہا ہے کہ یمن کے ساتھ جنگ میں ہار امریکہ کی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل اپنے قیدیوں کی رہائی کے بعد غزہ پر دوبارہ جنگ مسلط کر دیگا، اسماعیل ھنیہ

محمد علی الحوثی نے کہا کہ اگر امریکہ یہ سمجھتا ہے کہ یمن اپنے ہتھیار باہر سے منگواتا ہے تو وہ بہت بڑی غلط فہمی میں ہے، کیونکہ بحیرہ احمر میں جن میزائلوں سے دشمن کے بحری جہازوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے وہ سو فیصد یمنی ہيں۔

انہوں نے فلسطینی قوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں اور ہماری فوج آگے بڑھ رہی ہے اور دشمن کو پتہ چل چکا ہے کہ ہمارے میزائلوں کا نشانہ کتنا صحیح ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button