اہم ترین خبریںیمن

یمن کے میزائل حملے میں 7 امریکی فوجی زخمی و ہلاک،: امریکہ کا اعتراف

شیعیت نیوز: امریکی فوجی سینٹرل کمان سینٹکام نے اس بیان میں کہا ہے کہ اس حملے میں بحری جہاز کو خاصا نقصان پہنچا۔

امریکی ذرائع ابلاغ نے بھی اعلان کیا ہے کہ مال بردار بحری جہاز پر یمن کی مسلح افواج کے میزائل حملے میں دو امریکی کیڈٹ ہلاک ہوئے ہیں۔

فوجی حکام کا کہنا ہے کہ اس بحری جہاز سے دھواں اٹھ رہا ہے اور ایک امدادی کشتی اس بحری جہاز کے قریب موجود ہے۔

ابھی پہنچنے والے نقصان کا صحیح اندازہ نہیں لگایا جا سکا ہے، تاہم جہاز کے عملے کے افراد فرار ہو گئے ہیں جس سے پتہ چلتا ہے یہ ایک بڑا واقعہ ہے۔

پریس ذرائع‏ کا کہنا ہے کہ باب المندب میں ہونے والے اس حملے میں تین امریکی نشانہ بنے ہیں اور چار دیگر جل کر جھلس گئے ہیں جبکہ عملے کے باقی بچے افراد فرار ہو گئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب نے کی صیہونی حکومت کے منصوبے کی مذمت

برطانوی میرین کمپنی نے بھی اس بحری جہاز کو پیش آنے والے واقعے کی خبر دی ہے۔

یہ حملہ ایسے حالات میں ہوا ہے کہ جب یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے اس سے پہلے ایک بیان جاری کرکے بتایا تھا کہ یمنی فوج نے فلسطین کی مظلوم قوم کی حمایت اور امریکہ و برطانیہ کی جارحیت کے جواب میں بحیرہ احمر میں امریکہ کے دو بحری جنگی جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے زور دیا تھا کہ غزہ کے محاصرے کے خاتمے تک یہ آپریشن جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ امریکہ کی بائیڈن انتظامیہ نے دو ہزار اکیس میں یمن کی تحریک انصاراللہ کا نام واشنگٹن کی دہشت گردوں کی فہرست سے نکالنے کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button