اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

حماس نے اسرائیل کے ساتھ سمجھوتے کے لئے شرائط عائد کردیں

شیعیت نیوز: تحریک حماس کےرہنما محمود مرداوی نے کہا کہ یہ صحیح نہیں ہے جو کہا جا رہا ہے کہ مزاحمت غزہ میں صرف امداد رسانی میں اضافہ چاہتی ہے بلکہ کسی بھی سمجھوتے کے لئے ہماری پانچ اہم شرطیں ہيں اور وہ یہ ہیں۔

جنگ بندی ، غزہ سے صیہونی فوج کی پسپائی، پناہ گزینوں کی واپسی ، محاصرے کا خاتمہ ، شہریوں کو امداد پہنچانا اور قیدیوں کا آبرومندانہ تبادلہ۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے ماہ رمضان کے دوران غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ پیرس دو اجلاس کا فریم ورک مذاکرات کی بنیاد نہیں تھا بلکہ مذاکرات نئی تجاویز پر مبنی تھے۔

حماس کے اس سینئر رہنما نے مزید کہا کہ غاصب صیہونی حکام پراپیگنڈہ اور معلومات کو لیک کرکے رائے عامہ کو گمراہ کرنے کا کام کررہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button