مقبوضہ فلسطین

عرب حکومتوں نے اپنی نااہلی کا ثبوت دیا، رہنما اسلامی جہاد

اسلامی جہاد موومنٹ کے رہنما نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ عرب حکمرانوں نے غزہ کے معاملے میں اپنی نااہلی کا ثبوت دیا ہے، زور دے کر کہا: وہ یا تو خاموش ہیں یا دشمن کے ساتھی ہیں اور بدقسمتی سے مزاحمت کو اپنے (غلامانہ) مفادات کے لیے خطرہ سمجھتے ہیں۔

شیعیت نیوز : فلسطین کی اسلامی جہاد موومنٹ کے ڈپٹی سکریٹری جنرل محمد الہندی نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ انتہائی مضحکہ خیز ہے کہ امریکہ فلسطینیوں کی قاتل صیہونی رجیم کو ہتھیار فراہم کرتا آرہا ہے.

لیکن اب اس نے غزہ کے لوگوں کے لیے جہاز کے ذریعے امداد بھیجنے کا دعویٰ کیا ہے جو کہ پرفریب ہونے کے ساتھ شرمناک بھی ہے۔

عرب حکومتوں نے ثابت کیا ہے کہ ان کی کوئی اوقات نہیں ہے اور وہ اس معاملے میں یا تو خاموش اور بے اختیار ہیں یا پھر وہ دشمن کے ساتھ ملے ہوئے ہیں اور مزاحمت کو اپنے مفادات کے لیے خطرہ سمجھتے ہیں۔

وہ چیز جو ہمارے ملک و قوم کے تحفظ کی ضمانت فراہم کرتی ہے وہ فلسطینیوں کی مزاحمت ہے

جو پانچ ماہ سے جاری صیہونی رجیم کی قتل و غارت گری اور جرائم کے باوجود میدان نبرد میں کھڑی ہے اور دشمن پر حاوی ہے۔

صیہونی حکومت مغرب کی وسیع حمایت کے باوجود اپنے قیدیوں کو نہیں چھڑا سکی لیکن اب نقاب اتر چکے ہیں.

یہ بھی پڑھیں : غزہ جنگ میں اب تک 23 امریکی شہری ہلاک

عرب حکومتوں نے علاقائی انفراسٹرکچر کو تباہ کر کے اپنا اصلی چہرہ دکھا دیا ہے۔

اس جنگ سے مستقبل کے چیلنجوں بالخصوص اسرائیلی حکومت کا مقابلہ کرنے کے  فلسطینی قوم کے عزم کو تقویت ملے گی.

ملت اسلامیہ اسرائیل اور اس کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے والے خیانت کاروں کو کبھی نہیں فراموش نہیں کرے گی۔

اسے جان لینا چاہیے کہ مزاحمت انہیں گھیر کر مارنے کے لئے کمین لگائے بیٹھی ہے۔

جنگ بندی مذاکرات کے باوجود سیاسی بات چیت جاری رہے گی۔

تاہم مستقبل میں علاقائی اور غیر علاقائی قوتوں کا مزاحمت کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنے کے لئے اس جنگ کا حصہ بننے کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button