اہم ترین خبریںپاکستان

مجلس وحدت مسلمین اور پی ٹی آئی اتحاد میں دراڑ ڈالنے والا مرکزی کردار اسد قیصر اپنے انجام کو پہنچ گیا

سینئر صحافی حیدر جاوید سید نے اپنے کالم میں انکشاف کیا تھا کہ اسد قیصر پی ٹی آئی کی کور کمیٹی میں اس گروپ کے سرخیل ہیں جو وفاق اور پنجاب میں پی ٹی آئی کے کامیاب آزاد ارکان کی مجلس وحدت مسلمین میں شمولیت کے ناقد ہیں

شیعیت نیوز:مجلس وحدت مسلمین اور پی ٹی آئی اتحاد میں دراڑ ڈالنے والا مرکزی کردار اسد قیصر اپنے انجام کو پہنچ گیا۔

پاکستان تحریک انصاف نے عاقب اللہ کو اسپیکر کے پی اسمبلی کے عہدے سے ہٹانے کے بعد ان کے بھائی اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو پارٹی کے سیاسی امور سے متعلق فیصلے کرنے سے روک دیا۔

 پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے بھائی عاقب اللہ کو اسپیکر کیلئے نامزدگی سے ہٹانے کا فیصلہ عمر ایوب اور بیرسٹر گوہر کے شدید ردعمل کے بعد آیا۔

سینئر صحافی حیدر جاوید سید نے اپنے کالم میں انکشاف کیا تھا کہ اسد قیصر پی ٹی آئی کی کور کمیٹی میں اس گروپ کے سرخیل ہیں جو وفاق اور پنجاب میں پی ٹی آئی کے کامیاب آزاد ارکان کی مجلس وحدت مسلمین میں شمولیت کے ناقد ہیں

 کور کمیٹی میں اسد قیصر اور ان کے ہم خیالوں نے ایم ڈبلیو ایم والے انتظامات کو آڑے ہاتھوں لیا۔

یہ بھی ایم ڈیبلیو ایم اور پی ٹی آئی اتحاد میں دراڑ ڈالنے میں اسد قیصر کا گھناؤنا کردارپڑھیں:

اس دوران جو عمومی بات ہوئی وہ خیبر پختونخوا کے سماجی ماحول اور لوگوں کے اہلِ تشیع بارے عام رجحان کا ذکر تھا۔

اسد قیصر کی  پر زور مہم کے بعد عمران خان نے مجلس وحدت مسلمین سے پارلیمانی اتحاد کو سنی اتحاد کونسل سے  منقطع کردیا تھا ۔

جس پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ ہمیں اس پہ کوئی اعتراض نہیں  ہم پی ٹی آئی پر بوجھ نہیں بنیں گے  ہم نے پی ٹی آئی کو سنی استحاد کونسل سے حکومت سازی میں تعاون کی رائے دی تھی ۔

یاد رہے اسد قیصر کا تعلق جہادی تنظیم البدر سے ہے اور ملت تشیع پاکستان کے خلاف تعصب سے بھرپور مہم میں بھی سرگرم عمل ہے ۔

عمران خان نے اسد قیصر کو تنظیم کے سیاسی معاملات میں بے جا مداخلت پرروک دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button