پاکستان کی اہم خبریں

جی ڈی اے، جماعت اسلامی اور جے یو آئی کا ازسرنو انتخابات کا مطالبہ

شیعیت نیوز: گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس، جماعت اسلامی اور جے یو آئی نے ازسر نو انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوری کیا گیا عوامی مینڈیٹ واپس کیا جائے۔

دوسری صورت میں احتجاجی تحریک کا دائرہ وسیع کردیا جائیگا۔

ان خیالات کا اظہار رہنماؤں نے کراچی پریس کلب کے باہر یوم سیاہ کے موقع پر ایک بڑے احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر تینوں جماعتوں کے کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:ہم نے ہتھیار ڈالنا نہیں سیکھا، وزارت لینے کے بجائے حق پر چلیں گے، مولانا فضل الرحمان

ان میں خواتین مرد اور بزرگ شامل تھے جنہوں نے ہاتھوں میں پارٹی پرچم تھامے ہوئے تھے۔

کارکنوں کا مطالبہ تھا کہ چوری کیا گیا عوامی مینڈیٹ واپس کیا جائے۔

8 فروری 2024ء کو عام انتخابات کے روز ووٹوں پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے۔

کارکنان نے بوگس الیکشن نامنظور فراڈ الیکشن نا منظور کے نعرے بھی لگائے۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے جے ڈی اے کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر صفدر علی عباسی نے کہا کہ 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کی وجہ سے ملک مشکل میں ہے۔

ملک اب نہیں چل سکے گا، ہمارے پرامن احتجاج کے روز پورا کراچی بند کر کے چوروں کی طرح حلف اٹھایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ 30 لاکھ گھر مفت بنانے اور سندھ کے عوام کو 300 یونٹ تک مفت بجلی دینے کے دعوے کرنے والے کہاں ہیں؟

یہ سب لوٹ کھسوٹ کے لئے میدان میں آئے ہیں، انکا صوبے کے عوام سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button