امریکہ اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو پایا
شیعیت نیوز: امریکہ کی نائب وزیرخارجہ وکٹوریا نولینڈ نے اعتراف کیا ہے کہ امریکی پابندیاں روس کی دفاعی صعنت کو کمزور نہیں کر سکی ہيں۔
امریکی وزارت خزانہ نے روس کے مزید پانچ سو سے زیادہ اداروں اور شخصیات پر پابندیاں عائد کردی ہیں ۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ یورپی ممالک روس یوکرین جنگ میں یوکرین کی کامیابی کےتعلق سے مایوس ہوگئے ہیں۔
دوسری جانب ایک سروے کے مطابق صرف دس فیصد یورپی یونین کے شہریوں کا خیال ہے کہ روس کے ساتھ جنگ میں یوکرین کامیاب ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی کانگریس کے یہودی ارکان کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
چوبیس فروری دوہزاربائیس میں روس یوکرین جںگ شروع ہوئی تھی اور اب تک امریکہ اور اس کے مغربی حامی ممالک کے عوام کی جیب سے اربوں ڈالر کی فوجی و مالی مدد یوکرین کو دی جا چکی ہے۔
لیکن دسیوں ہزار افراد کی ہلاکت اور لاکھوں افراد کے دربدر ہونے کے سوا اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہے ۔
میدان جنگ میں یوکرین کی ناکامیاں باعث بنی ہیں کہ مغربی ممالک کے عوام اس جنگ میں یوکرین کی کامیابی کے سلسلے میں شکوک و شبہات میں مبتلا ہوجائيں۔
رشا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق یورپ کی خارجہ تعلقات کونسل کی جانب سے انجام پانے والے سروے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ بیس فیصد یورپی عوام کا خیال ہے کہ یوکرین کے ساتھ جنگ میں آخرکار روس کو ہی کامیابی ملے گی ۔
جبکہ سینتیس فیصد کا خیال ہے کہ یہ جنگ آخرکار صلح اور قیام امن پر منتج ہوگی۔